ذوالفقار مرزا اور شریک ملزمان کےخلاف 3 مقدمات کی سماعت،سماعت 6مارچ تک ملتوی کردی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا اور شریک ملزمان کے خلاف 3 مقدمات کی سماعت ہوئی-تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے-جبکہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا و دیگر کے خلاف بدین تھانے پر حملے کا مقدمہ حتمی مراحل میں داخل ہوگئے-انسداد دہشتگردی عدالت نے بدین تھانے پر حملے کیس میں سرکاری وکیل سے حتمی دلائل طلب کرلیے-عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی-ڈاکٹر ذوالفقار مرزا انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہونگے-انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سمیت تمام ملزمان کا بیان ریکاڈ کرلیا-پولیس نے سیاسی دباوہ پر کیس بنایا ہے-کیس میں نامزد کافی ایسے افراد ہے جو اس وقت بدین شہر میں ہی نہیں تھے-ملزمان پر دہشتگردی جلاو گھیراو اور دیگر الزامات ہیں-ڈاکٹر ذوالفقار مرزا و دیگر کے خلاف بدین کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں