دیہی علاقوں میں پرائمری اسکول اور بنیادی ہیلتھ یونٹ اپنایں اور انکو شمسی توانائی سے روشن کریں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و فاقی پارلیمانی سیکریٹری منسٹری برائے بین الصوبائی رابطہ اور کنوینیئرایس ڈی جی7متبادل توانائی صائمہ ندیم نے نیشنل فورم آف ماحولیات اینڈ ہیلتھ کی جانب سے منعقدہ 13 ویں بین الاقوامی سی ایس آر کارپوریٹ سوشل ذمہ داری سمٹ اینڈ ایوارڈز کے تقریب میں مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ایم این اے صائمہ ندیم کا کہنا تھا کہ کارپوریٹ سیکٹر کی معاشرتی اور انسان دوستی کی ذمہ داریوں پر بات کی اور ان سے اپیل کی کہ وہ اپنے منصوبوں کو آگے بڑھاتے ہوئے ماحولیاتی اور صحت کے امور کو دھیان میں رکھیں۔ایم این اے صائمہ ندیم نے کارپوریٹ سیکٹر سے بھی درخواست کی کہ دیہی علاقوں میں پرائمری اسکول اور بنیادی ہیلتھ یونٹ اپنایں اور ان کو شمسی توانائی سے روشن کریں۔اس مو قع آئی این ٹی آئی سی ایس آر سومیٹ اینڈز ایوارڈز 2021 کا انعقاد کیا گیا۔اس موقعہ پر ایم این اے صائمہ ندیم نے 2021 میں نامزد ہونے والوں میں ایوارڈاور شیلڈز تقسیم کیں۔جس میں ایم این اے صائمہ ندیم و وفاقی پارلیمانی سیکریٹری منسٹری برائے بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم،گورنر پنجاب چودھری سرور اور ثانیہ نشتر نے مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں