اسٹیٹ بینک ہاوسنگ سوسائٹی میں گھپلوں کامعاملہ،نیب تفتیشی افسر کا عدالت میں بڑا انکشاف

کراچی(ایچ اراین ڈبلیو)اسٹیٹ بینک ہاوسنگ سوسائٹی میں گھپلوں کا معاملہ،نیب تفتیشی افسر کا عدالت میں بڑا انکشاف سامنے آگیا-ہاوسنگ سوسائٹی کا اسٹیٹ بینک سے کوئی تعلق ہی نہیں-ملزمان نے جعل سازی سے 125 ایکٹر پر قبضہ کیا-37 کروڑ سے زائد کا لوگوں سے فراڈ کیا گیا-ناکلاس اراضی پر قبضے کرکے سوسائٹی بنائی گئی-ملزمان وکلا اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہوگئے-عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا-سیکرٹری عبداللہ علوی، نذیر حسین مختیار کار ملزمان میں شامل ہیں-نصر فیضان صدیقی، سید عامر، عبدالحق، محمد خرم علوی ملزمان میں شامل ہیں-روشن ارا، اعجاز حسین، غلام حیدر چانڈیو، عثمان ابراہیم بھی ملزمان نامزد کردیئے گئے-حسین علی ہاکرو و دیگر کے خلاف نیب تحقیقات کر رہا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں