ریلوے کی زمین پر تعمیر کیےگئےمون گارڈن خالی کرنےکامعاملہ،ایس بی سی اے کووزٹ کرنیکی ہدایت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ریلوے کی زمین پر تعمیر کیے گئے مون گارڈن خالی کرنے کیلئے کا معاملہ،سندھ ہائیکورٹ نے ناظر اور ڈی جی ایس بی سی اے کو مون گارڈن کا ویزٹ کرنے کی ہدایت کردی-عدالت نے ناظر سندھ ہائیکورٹ اور ڈی جی ایس بی سی اے سے رپورٹ طلب کرلی-جس زمین پر مون گارڈن تعمیر کیا گیا ہے وہ زمین ریلوے کی نہیں ہے-سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ریلوے اپنی زمین کسی کو نہیں دے سکتا -مون گارڈن کی عمارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے منظور شدہ پلان کے برخلاف تعمیر کی گئی-عمارت بلڈنگ کنٹرول سے این او سی حاصل کئے بغیر آباد کردی گئی-

اپنا تبصرہ بھیجیں