گرین لینڈ ایریاز پر557 ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تعمیر کیخلاف درخواست پرسماعت

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)لاہورہائی کورٹ میں گرین لینڈ ایریاز پر557 ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تعمیر کیخلاف درخواست پرسماعت۔عدالت نے درخواست پر سماعت پونے ایک بجے دوپہر تک ملتوی کردی-45 ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے افسران کے خلاف مہکمانہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اصف بھٹی۔لاہور کےچارو اطراف پر قبرستان خےبارے کیا بنایا۔اعلی سطع کمیٹی نے چاروں سائیڈ پر قبرستان بنانےکےلیےسمری سینرممبربورڈ اف ریونیوکو بھجوادی گئی ہے۔سوہے اسل سمت چاروں اطراف پر جگہ قبرستان کے لیے مختص ہو جائے گی۔جب لوگوں کو بار بار جگہ فروخت یو چکی ہے اس بارے میں کیا کاروائی کی گئی ۔چیف سیکرٹری کئ سربراہی میں اعلی سطح کمیٹی کا اجلاس ہواہے۔اس معاملہ پر قانون سازی کی ضرورت ہے۔ہاوسنگ سوسائٹیز کی منظوری یہ اعلی سطع کمیٹی دے گی-سوسائیٹز کے تمام معاملات یہ اعلی سطع کمیٹی طے کرے گی۔تمام فیصلے ایل ڈی اے قوانین کےتحت ہوں گے۔عدالت نے ماحولیاتی آلودگی پر بھی چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے -گزشتہ سماعت پر عدالتی معاون وقار اے شیخ نے عدالت کا اگاہ کیا تھا کہ ایل ڈی اے اپنی قاہم سوسائٹیز میں کسی کو سیل ڈیڈ نہیں دے رہی۔گزشتہ سماعت پر چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالت کو بتایا تھا کہ صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ لاہور میں چار قبرستان اور مردہ خانےبنائےجائیں-گزشتہ سماعت پر سیکرٹری پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے معاملہ پر وزیر قانون کی سربراہی میں کمیشن قائم کر دی ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ پورے پنجاب مین 5 ہزار غیر قانونی سوسائیٹز کی نشاندہی ہوئی ہے ۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو حکم دیا کہ اگر گرین لینڈ پر کوئی نئی سوسائٹی بنائی گئی ہے تو اسکو گرا دیں-عدالت نے چیرمین ایل ڈی اے سے ڈیپوٹیشن پر ایل ڈی اے میں تعنیات افسران کی بابت دوبارا رپورٹ طلب کر رکھی ہے-عدالت کے حکم پر چیف سیکرٹری ۔سیکرٹری ہاوسنگ اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب پیش ہوئے- عدالت نے قرار دیا تھا کہ عدالتی حکم پر اعلی سطع کمیٹی بنانے تک یہ افسران ہر تاریخ پر عدالت آئیں گے-عدالت نے گرین لینڈ پر قائم ہاوسنگ سوسائٹیز کی سکروٹنی کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے- گزشتہ سماعت پر عدالت نے اس معاملہ پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا-یہ کمیشن ایسی سوسائٹیز کا ڈیٹا۔سوسائیٹی بنانے کا طریقہ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے کی بابت اپنے رپورٹ مرتب کرکے عدالت میں پیش کرے گا۔گزشتہ سماعت پر عدالت میں ایل ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے افسران کا ریکارڈ پیش کر دیا گیا تھا-گزشتہ سماعت پر سرکاری وکیل نے عدالت کو اگاہ کیا کہ عدالت کے حکم کے لاہور کے چاروں اطراف پر 50 ایکڑ اراضی پر قبرستان بنانے کے لیے کام ہو رہا ہے مزید مہلت دی جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں