نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس کے مثبت کیسز بڑھنے پر اظہار تشویش

اسلام آبا(ایچ آراین ڈبلیو)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے مثبت کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پیر کی صبح  این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ سیشن میں صوبوں کے تمام چیف سیکرٹریوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔سیشن میں بڑھتی ہوئی کورونا کیسز پر تشویش ظاہر کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسپتالوں میں داخلوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ ملک میں ہونے والی  کورونا وائرس کی  کل شرح اموات میں سے 55 فیصد  کا تعلق پنجاب سے ہے۔ اس موقع پر اس وبا کی روک تھام کے لیے صوبوں کی جانب سےکئے گئے اقدامات کی تعریف کی گئی۔ صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں  کے خلاف سخت انتظامی کاروائی کی جائے  ۔ایس او پیز  اور این پی آئیز پرعملدرامد نہ کرنے والوں  کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کیا جائے ۔ گلگت بلتستان  ، اے جے کے اوردیگر سیاحتی مقامات پر جانے والے سیاحوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ  ایس او پیز  پر عملدرامد کو یقینی بنائیں۔ صوبوں سے درخواست کی گئی  ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹرانسپورٹ / ہوٹلوں وغیرہ میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے بصورت دیگر  سخت اقدامات کئے جائیں گے اور اس کے نتیجے میں سیاحت کے شعبے کو بند کرنے پر  بھی غور کیا جاسکتا ہے۔عوام سے درخواست کی گئی کہ وہ  بزرگ شہریوں کو ویکسین لگوائیں کیونکہ بزرگ شہریوں کی شرح اموات زیادہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں