شہبازگل پر سیاہی پھینکنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،ناصرحسین شاہ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)لاہورہائی کورٹ میں شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں ۔سید نا صر حسین شاہ خان صاحب نے جس سیاسی کلچر کو پروان چڑھایا آج اس کی ایک جھلک سامنے آئی ہے-تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے لاہور ہائی کورٹ میں شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ سیاست میں ایسے رویوں کی کوئی گنجائش نہی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ شہباز گل ہمارے سخت ترین مخالف ہیں، لیکن اس قسم کے واقعات کی حوصلہ افزائی نہیں کی جا سکتی۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ خان صاحب نے جس سیاسی کلچر کو پروان چڑھایا آج اس کی ایک جھلک سامنے آئی ہے۔انہو ں نے کہا کہ ہم تو خان صاحب کو کہتے رہے کہ حد سے آگے نہ بڑھیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کا واقعہ پی ٹی آئی کی تربیت کا نتیجہ ہے، سیاسی مخالفین کی قیادت پر گرے ہوئے جملے کسنے کا رد عمل تو آئے گا۔ سید نا صر حسین شاہ نے کہا کہ خان صاحب اب بھی وقت ہے سیاست میں ذاتی حملے اور پر تشدد رویوں کی نفی کریں، پاکستان سب سے اہم ہے اگر ایسے رویے جاری رہے تو کوئی بھی بچ نہیں پائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں