پنجاب حکومت نے 19 مارچ سے تعلیمی ادارے مکمل طورپربندکرنے کا اعلان کردیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب حکومت نے 19 مارچ سے تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری و نجی سکولوں کو 19 مارچ بروز جمعہ تک امتحانات لینے کی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 19مارچ تک تعلیمی اداروں میں صرف سینڈ اپس اور انٹری ایگزیمز لینے کی اجازت ہو گی۔جمعہ کے بعد تمام سکول مکمل طور پر بند کر دئیے جائیں گے،مراد راس نے درخواست کی براہ کرم سکول 19مارچ تک امتحانات کا شیڈول ترتیب دے لیں۔ جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں سکولوں کو سیل کر دیا جائے گا۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے مزید کہا کہ یہ احکامات صرف لاہور، راولپنڈی ، ملتان ،سیالکوٹ، فیصل آباد گجرانوالہ،گجرات اور سرگودھا کے لیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں