پنجاب حکومت کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کو تبدیل کر کے کمشنر گجرانوالہ تعینات کر دیا گیا، سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب کیپٹن ر عثمان کو کمشنر لاہور تعینات کر دیا گیا-کمشنر سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود کو تبدیل کر کے سیکرٹری اسپیشل سکول ایجوکیشن پنجاب تعینات کر دیا گیا، سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب سارہ اسلم کو تبدیل کر کے سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب تعینات کر دیا گیا-ڈپٹی کمشنر سرگودھا نائلہ باقر کو کمشنر سرگودھا کا اضافی چارج سونپ دیا گیا، سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن پنجاب سید جاوید اقبال بخاری کو تبدیل کر کے سیکرٹری زکواۃ وعشر تعینات کر دیا گیا-تعیناتی کے منتظر غلام فرید کو سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعینات کردیا گیا، ڈائریکٹر جنرل کچی آبادی پنجاب منظور حسین کو تبدیل کر کے چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا تعینات کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں