کوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی،29شادی ہالزمتعدددکانیں سیل

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 29 شادی ہالز، متعدد دکانیں اور ریسٹورنٹس سیل کر دیئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 22 میرج ہالز اور 08 دکانوں کو سیل کیا۔ سسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 07 میرج ہالز، 04 دکانوں اور 02 ریسٹورنٹس کو سیل کیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کارروائی کی گئی۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے میرج ہالز میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے لئے ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں