نوازشریف اورزرداری کرپٹ نہیں توپھرپاکستان کرپشن فری ملک ہے

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملزمان کو روز تھیٹر لگانے کے مواقع فراہم کرنا مایوس کن ہے، عوام کی نیب سے توقع ہے، مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ شریف اور زرداری کرپٹ نہیں توپھر پاکستان کرپشن فری ملک ہے، اگر انکو سزائیں نہیں ہوتیں تو نیب بند کر کے ڈھابہ کھول لیتے ہیں، ملک کے وسائل ضائع کرنے کا کیافائدہ؟۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ بیانات دوبارہ سنانے سے پتہ چلے گا اس وقت یہ لوگ کیاکہہ رہے تھے، جب گرفتار نہیں کریں گے تووہ تھیٹرہی لگائیں گے، نوازشریف نے کرپشن نہیں کی ہے تو پاکستان میں کرپشن نہیں ہوئی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر کرپشن ہوئی ہے تو پھر ہم ان کے خلاف کیسز صحیح نہیں چلارہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں