مرتضی وہاب کا سندھ ہائیکورٹ کے جج سے متعلق بیان،پاکستان بارکونسل کی مذمت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)‏مشیرقانون سندھ مرتضیٰ وہاب کےسندھ ہائیکورٹ کے جج سےمتعلق بیان پرپاکستان بارکونسل کی مذمت،پاکستان بار کونسل مشیرقانون سندھ مرتضیٰ وہاب کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہے-مرتضیٰ وہاب نےسندھ ہائیکورٹ کےمعزز جج جسٹس آفتاب احمد کےلیےتوہین آمیز بیان دیا-عدلیہ کی تاریخ میں پہلے بار عدالتی فیصلے پر ایسے بیان بازی کی گئی-ہائیکورٹ کےفیصلے پراعتراض کی صورت میں متعلقہ فورم سےرجوع کیاجا سکتا ہے-ایک پبلک آفس ہولڈرکوعدلیہ سےمتعلق سیاسی بیان بازی سے گریزکرنا چاہیے-مرتضیٰ وہاب نےآوارہ کتوں کےکاٹنےکے واقعات سےمتعلق سندھ ہائیکورٹ کےفیصلےپراظہار خیال کیاتھا-

اپنا تبصرہ بھیجیں