چیرمین بلوچستان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کا میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا دورہ

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) سردار کامران لاسی کی سربراہی میں بلوچستان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے ایک وفد نے ہیڈ کوارٹر پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا دورہ کیا ڈی جی پی ایم ایس اے سے ملاقات / تعارف کے بعد ، وفد کو پی ایم ایس اے کے کردار اور فرائض کے بارے میں پریزنٹیشن دی گئی۔ بلوچستان کے ماہی گیروں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین نے ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کے لئے سوسائٹی کے مختلف منصوبوں اور ان کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بلوچستان کی بندرگاہوں کے حالات کے بارے میں بھی بات کی اور پسنی فش ہاربر کی سلٹنگ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سمندر میں ماہی گیروں کو پی ایم ایس اے کے ذریعہ فراہم کردہ سرچ اینڈ ریسکیو اور دیگر سہولیات کی تعریف کی۔ ڈی جی پی ایم ایس اے نے چیئرمین کے دورے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں فریقین نے قریبی ہم آہنگی برقرار رکھنے اور مواصلات کے چینلز کو کھلا رکھنے پر اتفاق کیا۔ پی ایم ایس اے دونوں اداروں کے مابین خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے جس کا مقصد پاکستان اور میری ٹائم سیکٹر کے مفادات کو فروغ دینا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں