نصف مسافر ٹرینوں کو بند کیے جانے کا امکان

اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو) رواں ہفتے کے اختتام پر نصف مسافر ٹرینوں کو بند کیے جانے کا امکان ہے۔کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث اگلے دو روز میں مسافر ٹرینوں کی بکنگ 50 فیصد کردی جائے گی۔ کورونا وائرس کی صورتحال ٹھیک نہ ہوئی تو تمام مسافر ٹرینیں بند کردی جائیں گی۔ٹرینوں کی بندش کا حتمی فیصلہ وزیر ریلوے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں