پنجاب بھرمیں 5 روزہ انسداد پولیومہم آج سے شروع ہوگئی ہے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب بھرمیں5روزہ انسداد پولیومہم آج سے شرو ع ہوگئی ہے۔36 اضلاع میں 5 سال سے کم عمر کے 2 کروڑبچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے-ایک لاکھ 20 ہزار پولیو ورکرز مہم میں حصہ لیں گے۔پنجاب بھر میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے دوران 100فیصد ویکسینیشن کا ہدف پورا کریں گے۔پولیو مہم کےدوران کوروناایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنایاجائےگا۔ضلع، تحصیل او رنچلی سطح پر پولیو ورکرز کے لئے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعلیٰ کی فیلڈ میں موجود انسداد پولیو ٹیموں کی موثر مانیٹرنگ کی ہدایت-عوامی نمائندے بھی انسداد پولیو ویکسینیشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔پنجاب کو پولیو فری بناناہمارا مشن ہے-انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانےکےلئےاجتماعی کاوشوں کوموثرانداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے-متعلقہ محکموں اور اداروں کو باہمی رابطوں کو مضبوط بنا کر رزلٹ دینا ہوں گے-انسداد پولیو کی مہم میں غفلت یا کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں-والدین سےاپیل ہے کہ وہ پولیوکےمرض کےخاتمےکیلئےحکومتی کوششوں کاحصہ بنیں۔بچوں کوپولیوسےمحفوظ بنانا قومی ذمہ داری ہے-پولیو ایک موذی مرض ہے اور اس مرض سے اپنے بچوں کو بچانا فرض بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔یہ ہمارا قومی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں