کوروناوائرس سے نمٹنے سے متعلق قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس،اقدامات کا تفصیلی جائزہ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا-اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاجا رہا ہے-اجلاس میں عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مزید ضروری اقدامات اٹھانے پر بھی غور کیاجا رہا ہے-اجلاس کے بعد وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اہم فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو بریف کریں گے-صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد،مراد راس، یاسر ہمایوں، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہیں-اعلی عسکری حکام ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ڈویژنل کمشنرز کی بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی-

اپنا تبصرہ بھیجیں