مفتی نعیم ایم کیوایم کے دھڑوں کے ایک کرنے کے مشن میں‌ مشغول

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) کراچی جامعہ بنوریہ عالمیہ میں رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء عبدالحسیب،جاوید احمد خان ، سلطان اور عادل جاوید سمیت دیگر پر مشتمل وفد کی مفتی محمدنعیم سے ملاقات اور شہر قائد کے موجودہ حالات اور باالخصوص متحدہ کے محب وطن دھڑوں کومتحدکرنے پر غور کیا گیا ، اس موقع پر متحدہ قومی مومنٹ (پاکستان )کے ارکان نے مفتی محمدنعیم کو کراچی کے مسائل پر مبنی کتابچہ بھی پیش کیا ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگوکرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ سیاست سے میرا کوئی تعلق نہیں میں ایک دینی ادارہ چلاتاہوں تاہم میری خواہش ہے ، کہ فاروق ستار ،مصطفی کمال اور آفاق احمد کو مل جل کر کام کریں تاہم یہ ضروری ہے ملک دشمنوں یا کسی اور کیلئے کام کرنے والے افراد کو اپنی صفوں سے نکالا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی شہر کھنڈر کا منظر پیش کررہاہے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور عوام بجلی سے محروم ہیں ، تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکرشہر کی ترقی کیلئے آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں