منی لانڈرنگ کیس کی سماعت،عدالت نے سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی-احتساب عدالت کےجج شیخ سجاد حسین نےکیس کی سماعت کی-عدالت میں شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کی حاضری لگائی- کورونا اس وقت شدت اختیار کرچکاہے- آپ کون سے تاریخ چاہتےہیں-کم از کم چودہ دن کی تاریخ دی جائے- عدالت نے سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی-دوسری جانب احتساب عدالت میں شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی-عدالت نے شہباز شریف اور احد چیمہ کی حاضری مکمل کرلی-احتساب عدالت کے جج امجد نزیر چوہدری نے آشیانہ ریفرنس کی سماعت کی-بینک کے متعلقہ لوگ آئندہ وقت پر ریکارڈ پیش کریں-احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس پر کاروائی 21اپریل تک ملتوی کردی-مجھے پتا لگا ہےاپکوٹرانسفرکردیا گیا ہے۔شہباز شریف کاجج سےمکالمہ-یہ ہماری سروس کا حصہ ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں