لاہورضلعی انتظامیہ کے افسران متحرک،اسسٹنٹ کمشنرنے یوسی 129کا دورہ کیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہوگئے،انسدادِ پولیو مہم کا آج کیچپ اپ ڈے ہے-اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب نےماڈل ٹاؤن آربلاک یوسی 129 کا دورہ کیا-واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے یو سی 15 اور یو سی 42 کا دورہ کیا، ٹیم نمبر 15 اور 05 کو چیک کیا گیا-افسران نے پولیو ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کومانیٹر کیا-مائیکروپلان، ٹیلی شیٹس کا جائزہ لیا گیا-رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں-ٹیمیں گھرگھرجا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں