نوازشریف کی واپسی کب ہوگی،شاہدخاقان نے بتادیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)مسلم لیگ کے صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف بیمار ہیں 3 سرجریاں ہونی ہیں اس ‏کے بعد واپس آئیں گے۔شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ ‏نوازشریف علاج کرانےگئےہیں علاج کراکرہی واپس آئیں گی نوازشریف کوانصاف نہیں ملااورنہ ہی ‏ملےگایہ حقیقت ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ نوازشریف بیمار ہیں 3 سرجریاں ہونی ہیں ایک سرجری میں6سے9ماہ لگیں گےایک ‏سرجری شایدلندن میں بھی نہ ہو، ایک سرجری شایدامریکامیں ہو اس لیے نوازشریف علاج کے ‏بعدہی واپس آئیں گے۔مریم نواز سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مریم نواز نے بیرون ملک جانےکی خواہش کا ‏اظہار نہیں کیا، مریم نوازعلاج کےلیےبیرون ملک جاناچاہتی ہیں توان کاحق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں