وفاقی دارالحکومت،اسلام آبادپولیس نے شہریوں کیلئے نئی سہولت پیش کردی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کے لیے ‏نئی سہولت پیش کر دی۔پولیس انوسٹی گیشن ونگ کو جدید ٹیکنالوجی سےآراستہ کرتے ہوئے خودکار نظام کےتحت ایف ‏آئی آرایس ایم ایس الرٹ سسٹم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست دہندہ کومقدمہ درج کرکےایس ایم ایس الرٹ ‏سےآگاہ کیاجائے، ایس ایم ایس سےتفتیشی افسراورمقدمہ نمبرکاپیغام موصول ہوگا۔آئی جی نے بتایا کہ ایس ایم ایس الرٹ سےشہریوں کومقدمات کی پیشرفت سےآگاہ کرناہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں