صدرمملکت کووڈ19کا شکار،شاہ سلمان بن عبدالعزیزصحت یابی کیلئے دعاگوہیں

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کووڈ۔ 19 سے جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو صدر مملکت کے نام اپنے ایک پیغام میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا کہ ہمیں آپ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ہم آپ کی ہمیشہ اچھی صحت، خوشی اور جلد شفا یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کا 29 مارچ کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں