سندھ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنرزودیگرکوخط ارسال

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کو خط ارسال-خط اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن پی ڈی ایم اے سندھ مقصود حسین سومرو کی جانب سے لکھا گیا-محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیٹ وویو کے خدشات کی پیشگوئی کی گئی ہے-ہیٹ وویو کا یہ سلسلہ 3 اپریل تک رہے گا-ہیٹ وویو کے خدشات پیش نظر انسانی جانوں اور لائف اسٹاک کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام تر ضروری احتیاطی اقدامات اٹھائے جائیں-آج بھی شہر کا پارہ 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے-شہر میں خشک اور گرد آلود ہواوں کا راج ہے-شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں-شہر میں اب تک سمندری ہوائیں بحال نہ ہو سکی-شہر میں سمندری ہوائیں معطل،حبس کی فضا برقرارہے-کراچی میں کل بھی ہیٹ ویو برقراررہے گی-ہیٹ ویو کے دوران طبی ماہرین کی شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کردی-شہری صبح 11 سے چام 4 بجے تک زیادہ احتیاط کریں-شہری بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں-ٹھنڈے مشروبات کا استعمال زیادہ کریں-

اپنا تبصرہ بھیجیں