رمضان المبارک میں تمام مساجد نماز،تراویح کےلیے کھلی رہیں گی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک میں مساجد نماز، تراویح اور ختم القرآن کے لیے کھلی رکھنے کافیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کےاجلاس میں وفاقی وزیرمذہبی امور اورصوبوں کی مشاورت سے کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح 20 نکاتی احتیاطی تدابیر کے تحت مساجد میں عبادات کی اجازت ہوگی۔ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران مساجد میں آنے والے نمازیوں سے ماسک لگانے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں