کورنگی 5نمبرکا فیملی ماڈل پارک بدحالی کا شکار،انتظامیہ غفلت کا شکار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پارکس میں غیر قانونی فوڈ شاپس کی بھرمار،تفریح کی غرض سے آنے والے افراد پریشان پارکس گندگی کا ڈھیر بننے لگے -کورنگی نمبر پانچ کروڑوں روپے کی لاگت سےبننےوالا پارک بدحالی کا شکار ،جبکہ انتظامیہ غفلت کاشکار ہے-معزز عدالت کے احکامات کے برخلاف متعلقہ محکمے اور قبضہ مافیا نے متعدد شاپس بنارکھی ہیں-شاپس سے نکلنے والا کچرا صبح واک کرنے والوں کے لیے بھی زحمت کا باعث ہے-پارک کے اطراف غیر قانونی پارکنگ کا دھندہ بھی عروج پر ہے-پارک اور پارکنگ مافیا میں ملوث ڈمی اخبارات کے جعلی صحافی بھی متحرک ہیں-کورنگی پارک میں سابقہ ایم کیوایم لندن کے کارکن اور جعلی صحافی کےکارندے اور جعلی صحافی متحرک ہیں-بٹ صاحب نامی مافیا ڈان اور جعلی صحافی چند ماہ قبل ہی جیل سے رہا ہوا ہے-پارک کے گرد کراچی سے باہر جانے والی بسوں کاروں کے غیر قانونی اڈے قائم ہیں-متعلقہ ادارے اور ٹریفک پولیس اور پولیس حصہ وصول کرتی ہے-معزز عدالت نے ایسے بس اسٹینڈ اور کار اسٹینڈ قائم کرنے پر پابندی لگارکھی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں