حکومت کی ماحولیاتی پالیسیاں ہمارے عزم پر چل رہی ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم نےکہا ہےکہ موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں مدعو نہ کرنے پر تنقید حیران کن ہے، حکومت کی ماحولیاتی پالیسیاں مکمل طور پر ہمارے عزم پر چل رہی ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ماحول دوست پالیسیاں ہماری مستقبل کی نسلوں کیلئے ہیں، کلین اینڈ گرین پاکستان کی پالیسی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کیلئے ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ قدرتی ماحول کے تحفظ کیلئے 10 بلین ٹری سونامی جیسے اقدامات کیے ہیں، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے ملک میں دریاؤں کو صاف کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں