موجودہ حالات میں بھارت کیساتھ کوئی تجارت نہیں کریگا،وزیراعظم

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم عمران خان نےواشگاف الفاظ میں واضح کیاہے کہ پاکستان موجودہ حالات میں بھارت کے ساتھ کوئی تجارت نہیں کرے گا۔وزیراعظم نےبھارت سےتجارتی روابط بڑھانے کےحوالےسے کابینہ کاانتہائی اہم مشاورتی اجلاس طلب کیا-وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی سفارشات کابینہ کے سامنے پیش کر کے اس پر مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے ای سی سی کی سفارشات کو مشاورت کے بعد مسترد کردیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا ہمیشہ ایک ہی مؤقف رہا کہ بھارت خطے کے ماحول کو پرامن اور سازگار بنائے، جس کے لیے اُسے پانچ اگست کے غیر قانونی اقدام پر نظر ثانی کرنا ہے جو اُس نے کشمیر میں نافذ کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں