محکمہ موسمیات نےبارشوں کا خطرناک اسپیل پاکستان میں داخل ہونے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ موسمیات نے بارشوں کا خطرناک اسپیل پاکستان میں داخل ہونے کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے بارشوں کا ایک سلسلہ پاکستان کے مختلف علاقوں پر اثر انداز ہوگا، اس دوران بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور کشمیر کے مختلف علاقہ جات میں بارش کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے کچھ علاقوں میں بارش کی توقع کی جاسکتی ہے جبکہ بلوچستان کے بالائی اور مشرقی پٹی پر بھی باران رحمت برسنے کو تیار ہے-اس کے علاوہ کوئٹہ، سبی، نصیر آباد، قلات، خضدار، بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارشیں برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد، مانسہرہ، دیر، مردان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، پارہ چنار اور ملحقہ علاقوں میں بارشیں ہونگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا میں بارشوں کے امکانات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں