میوہ شاہ قبرستان،فضا سے گرنے والی آہنی اشیاسے زمین پرگڑھے پڑگئے،قبروں کوبھی نقصان پہنچا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)میوہ شاہ قبرستان میں فضا سے گرنے والی آہنی اشیاء سے زمین پر گڑھے پڑ گئے اور قبروں کو بھی نقصان پہنچا۔عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ آسمان کی طرف سے گزرنے والی ایک چیز سڑک پر گری جس سے ایک فٹ کا گڑھا پڑا جبکہ دوسری پراسرار چیز قبرستان میں گرنے سے قبروں کو نقصان پہنچا۔قبرستان میں گرنے والی آہنی اشیاء کے بعد علاقے کے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فضا سے گرنے والی آہنی اشیاء کسی ہیوی مشینری کے پرزے معلوم ہوتے ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ واقعہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی لیکن اگر یہ اشیاء آبادی پر گرتیں تو جانی نقصان ہو سکتا تھا۔علاقہ مکینوں کا بتانا ہےکہ اسی طرح کاایک اور آہنی حصہ سائٹ کےعلاقےمیں اے جی ایس بیٹری کمپنی کےقریب گرا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔کراچی کی ویسٹ اور ساؤتھ زون پولیس نے مزید مبینہ فضائی آلات کی تلاش شروع کر دی ہے اور اس حوالے سے ڈی آئی جیز کی جانب سے تمام تھانوں کی پولیس کو اپنے اپنے علاقوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں