کورکمانڈر کراچی صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے پر رینجرزکے معترف

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)رینجرز ٹریننگ سینٹر کراچی میں 28 ویں بیسک ریکروٹ ٹریننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد مہمان خصوصی تھے۔ کورکمانڈر نے صوبے اور کراچی میں امن و امان برقرار رکھنے میں رینجرزکے کردار کی تعریف کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کورکمانڈر کراچی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔کورکمانڈر نے صوبے اور کراچی میں امن و امان برقرار رکھنے میں رینجرزکے کردار کی تعریف کی۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ ریکروٹس رینجرز فورس کا اثاثہ ثابت ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں