وزیراعلی پنجاب کی وزیرخارجہ سے ملاقات،ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسےوزیراعلیٰ آفس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات-ملاقات میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ،ترقیاتی منصوبوں اوردیگرامور پرتبادلہ خیال بھی کیا-وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کوجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے متعلق آگا ہ کیا-جنوبی پنجاب پاکستان تحریک انصا ف کےدورحکومت میں ریکارڈ ترقی کرےگا۔سکولوں کی اپ گریڈیشن میں جنوبی پنجاب کو38فیصد حصہ دیاگیاہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ختم کرنےکاپراپیگنڈا شکست خوردہ عناصر پھیلا رہےہیں۔پاکستان تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب میں عوام نے فیصلہ کن برتری سے نوازا۔پی ٹی آئی جنوبی پنجاب سمیت تمام پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کاازالہ کرےگی۔جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانے کا اعزاز بھی پاکستان تحریک انصاف کوہی حاصل ہوگا۔جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز کو بااختیار کررہےہیں تاکہ عوام کولاہورنہ آنا پڑے۔باقاعدگی سےہرماہ ملتان جاکرترقیاتی منصوبوں اوردیگرامور کاجائزہ لوں گا۔کابینہ اجلاس بھی ملتان میں ہوگا،صوبائی وزراء بھی ایک،ایک روزجنوبی پنجاب میں بیٹھیں گے۔جنوبی پنجاب کی70سالہ محرومیوں کاازالہ کرنا چاہتےہیں۔جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کیلئے ملازمتوں کا کوٹہ مخصوص کرنے کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ایشو پر وزیراعلیٰ پنجاب کافوری ایکشن قابل تحسین ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےبروقت ایکشن کر کےپراپیگنڈے اورافواہوں کا خاتمہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں