جج قتل کیس میں 3 دن میں پیش رفت،2ملزمان گرفتار

صوابی(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس کی آفتاب آفریدی جج قتل کیس میں 3 دن کے اندر اہم پیش رفت، 2 ملزمان گرفتار، وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی-تفصیلات کے مطابق مورخہ 4 اپریل 2021 کو موٹر وے انبار انٹرچینج سے کچھ فاصلے پر ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا، جس میں جج آفتاب آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ ہوکر جس کے نتیجے میں جج آفتاب آفریدی سمیت خاندان کے3 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جب کہ 02 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔واضح رہے کہ مقتول جج صاحب کے بیٹے عبد الماجد نے وقوعہ کی نسبت 06 معلوم اور 4 دیگرنامعلوم افراد کے خلاف تھانہ لاہور میں مقدمہ درج کیا ۔جس کے مطابق وجہ عناد سابقہ دشمنی بتلائی گئی۔اس کیس کی تفتیش کے سلسلےمیں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ثناء اللہ عباسی نے ریجنل پولیس آفیسر مردان کی سرکردگی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ۔ ریجنل پولیس آفیسر مردان کی سربراھی میں ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان اور اس کی ٹیم نے سائنٹیفک طریقے سے شروع کی جس میں ایک ملزم عزیز خان عرف عزیزو ولد اسماعیل سکنہ ڈاگ کلے ورسک اور ملزم داؤد ولد مغل شاہ سکنہ ماشو بڈھ بیر کو گرفتار کرکے جس سے وقوعہ میں استعمال شدہ ایک گاڑی بھی قبضہ پولیس کی گئی ہے۔ملزمان نے دوران انٹاروگیشن وقوعہ کے متعلق تمام حقائق اگل دیے ہیں۔ سردست بقایا ملزمان کے نام صیغہ راز میں رکھے جا رہے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لئے سرتوڑکوششیں کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں