کےڈی اے کےڈائریکٹرلینڈ عطا عباس کو7سال قید کی سزاسنا دی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)عدالت نے کے ڈی اے کے ڈائریکٹر لینڈ عطا عباس کو 7 سال قید کی سزا سنا دی جس کے بعد ملزم کو احاطۂ عدالت سےہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کے ڈی اے کے ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ عطا عباس 7 سال قید کی سزا ملنے کے بعد احتساب عدالت سے گرفتار ہوگئے۔احتساب عدالت نے لائنز ایریا ری ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ میں سنگین بے قاعدگیوں اور227 سے زائد رفاعی پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ سمیت دیگر الزامات پر سزا سنائی۔عدالت نے مذکورہ بالا الزامات کے ساتھ ساتھ 11 قیمتی پلاٹوں کی خرد برد کے ریفرنس میں سابق پی ڈی لائنز ایریا اور موجودہ ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے عطا عباس سمیت 6 ملزمان کو 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے عطا عباس کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ۔دیگر ملزمان میں فرید احمد یوسفانی، طاہر جمیل درانی،فرید نسیم، شاہد عمراوروسیم اقبال شامل ہیں۔احتساب عدالت کراچی نےلائنزایریاری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں 227 سے زائدپلاٹوں کی چائنا کٹنگ کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ سنادیا۔ملزمان کو 50،50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔عدالت نے ضمانت پر رہا 2 ملزمان عطا عباس اور شاہد عمر کو تحویل میں لے کر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔نیب کا مؤقف تھا کہ ملزمان نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا، ملزمان فرید احمد یوسفانی و دیگر پر پروجیکٹ میں 227 پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کابھی الزام ہے۔جرم ثابت ہونے پر عطا عباس، طاہر جمیل درانی، فرید یوسفانی کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی۔مقدمے کے چوتھے ملزم شاہد عمر کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ عدالت نے ملزمان پر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں