سیکیورٹی اداروں کی کراچی میں کارروائی، دو انتہائی مطلوب ڈکیت گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)رینجرز اور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کےخلاف مشترکہ کارروائی کرکے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال بحال کرنے اور شہریوں کو لوٹ مار سے بچانے کےلیے رینجرز اور پولیس کی جانب سے مہران ٹاؤن کورنگی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مشترکہ کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے انتہائی مطلوب لیٹرے ملزم صدام حسین عرف علی اور ملزم سلیم عرف سلو کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ برآمد موٹرسائیکل نومبر 2020 میں تھانہ ڈیفنس کی حدود سے چوری ہوئی تھی، دونوں ملزم اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کا تعلق حب بلوچستان سے ہے۔ترجمان نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی، ملزمان کو قانونی کارروائی کےلیے پولیس کے حوالے کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں