ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسمعیل کی حمایت کا اعلان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)عوامی نیشنل پارٹی نے این اے 249 بلدیہ کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسمٰعیل کی حمایت کردیا-مسلم لیگ ن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے صوبائ جنرل سیکرٹری اور این اے 249 کے نامزد امیدوار مفتاح اسمٰعیل کی قیادت میں باچاخان مرکز سندھ کا دور کیا. اور اے این پی کے قائدین سے ملاقات کی.ملاقات میں دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئ . اس موقع پر اے این پی سندھ کے جنرل سیکرٹری یونس خان بونیری کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہےاور آپنےفیصلےکرنے میں آزاد ہے. پی ڈی ایم کا حصہ رہے یا نہیں لیکین جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مظبوطی کے لیئے ہماری جدوجہد جاری رہیگی.پارٹی کے صوبائ مشاورتی کونسل کے ممبران سے مشاورت کے بعد مفتاح اسمٰعیل کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے. ہمارا مقصد سلیکٹیڈ حکمرانوں کا ہر محاز پر راستہ روکنا ہے-اس موقع پر اے این پی سندھ کے نائب صدر اور امیدوار برائے این اے 249 حاجی اورنگزیب بونیری کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہے. اور ہماری پارٹی میں تمام فیصلے مشاورت سے کیئے جاتے ہیں. اے این پی کی قیادت آپنے فیصلوں میں آزاد ہے. ہم نے نہ تو پہلے کسی سے ڈیکٹیشن لی ہے اور نہ آئندہ لینگے. پارٹی تنظیم ہی ہماری فیصلہ کن باڈی ہے. پارٹی تنظیم نے جو فیصلہ کیا ہے.ہم ان فیصلوں کے پابند ہے. امید ہے کہ مسلم لیگ ن این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی. اے این پی کے کارکنان اور ہمدردوں سمیت حلقے کے تمام باشعور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسمٰعیل کو ووٹ دے کر کامیاب کرے-بعد ازا مسلم لیگ ن کے صوبائ جنرل سیکرٹری مفتاح اسمٰعیل نے این پی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں