کراچی شہرکووفاق کےزیرانتظام فیڈرل ٹریٹی،حیدرآباد کوسندھ کادارالخلافہ بنانے کا فیصلہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) کراچی ویژن 2050 تیار کر لیا گیا، 2020 سے 2050 تک کراچی ماسٹر پلان کی تیاری شروع۔ کراچی کو مستقل طور پر وفاق کے زیر کنٹرول رکھا جائے گا۔ فاٹا کی سینٹ نشستیں ختم کرکے کراچی کو الاٹ کی جائے گی-وفاقی حکومت پہلے مرحلے میں سندھ میں گورنر راج نافذ کر کے صوبائی حکومت کو برطرف کر کے پولیس میں آئی جی سندھ سے لے کر ایس ایس پی اور کراچی کے تمام پولیس اسٹیشن کے عملے کو تبدیل کیا جائے گا۔ جس کے بعد صدارتی آرڈیننس جاری کر کے کراچی کو وفاقی علاقہ ڈکلیئر کر کے چیف ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے گا سندھ اور کراچی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے چھ مہینوں تک دفعہ 144 نافذ کر کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فوج کو تیار رکھا جائے گا۔ گورنر راج سے پہلے رینجرز اور ایف سی کے اضافی دستے کراچی اور سندھ بھیجے جائیں گے ریلی نکالنے ہڑتال کرنے اور امن امان خراب کرنے والے ملک دشمن قوم پرست اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کارکنوں کی گرفتاریاں ہوں گی۔ قوم پرست رہنماؤں اور سرگرم قوم پرست کارکنوں کی لسٹیں تیار کرلی گئی ہے اداروں کی جانب سے رپورٹ مین ظاہر کیا گیا ہے کہ قوم پرست بڑے پیمانے پر غیر سندھیوں پر حملہ آور ہو سکتے ہیں اس لئے ان کے اوپر سخت نظر رکھیں جائے۔حکومت وفاقی بلدیاتی ایک نافذ کرے گی کراچی میں District ختم کرکے 40 ٹائون اور 320 یونین کمیٹیاں بنائے جائیں گے ہر سال وفاقی پول سے کراچی بلدیاتی حکومت کو 50ارب روپیہ دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں