گورنرہاؤس کیلئے 11کروڑکی تین نئی بی ایم ڈبلیوگاڑیاں خریدنے کی سمری

خیبرپختونخوا(ایچ آراین ڈبلیو)گورنرہاؤس کے لیے 11کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی تین نئی بی ایم ڈبلیو گاڑیاں خریدنے کی سمری وزیر اعلیٰ کو بھیجی گئی ہے، یہ گاڑیاں گورنر اور وی آئی پیز کے استعمال کے لیے ہوں گی۔خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے گورنرہاؤس کے لیےکروڑوں روپے کی تین بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے سمری گورنر سیکرٹریٹ سے وزیراعلیٰ کو بھیج دی گئی ہے۔ گورنرہاؤس کے لیے 11کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی تین نئی بی ایم ڈبلیو گاڑیاں خریدنے کی سمری وزیر اعلیٰ کو بھیجی گئی ہے، یہ  گاڑیاں گورنر اور وی آئی پیز کے استعمال کے لیے ہوں گی۔ دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ ابھی صرف سمری بھیجی گئی ، اسکی منظوری نہیں کی گئی۔ اس کی باقاعدہ منظوری صورت حال کو دیکھ کر ہی دیں گے۔یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اپنی حکومت میں سادگی اپنائیں گے اور وی وی آئی پی کلچر ختم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں