جوبائیڈن نے افغان امن مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی صدر جوبائیڈن نےافغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کی نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے افغان امن مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔قوم سےخطاب کرتےہوئے جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ افغان امن مذاکرات کی حمایت کرتے اور پاکستان کےکردارکو تسلیم کرتے ہیں کیونکہ امن مذاکرات میں پاکستان،روس،چین نے اہم کردار ادا کیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ’یکم مئی 2021 سے افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے انخلا کا عمل شروع ہوجائے گا اور 11ستمبر تک افغانستان سے تمام امریکی فوجی نکل جائیں گے۔جوبائیڈن نے کہا کہ ’میں چوتھا صدر ہوں جس کے دور میں امریکی فوج افغانستان میں تعینات ہے، اب یہ ذمہ داری پانچویں صدر کو نہیں سونپوں گا، امریکا نے افغانستان میں اپنے اہداف مکمل کرلیے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں