سعودی ایئرلائن،مسافروں کیلئے نئی ایپ کے ٹرائلزکا آغاز کردیا

ابوظہبی(ایچ آراین ڈبلیو)اماراتی ایئرلائن(ایمریٹس) نے مسافروں کی سہولت کیلئے نئی ایپ کے ٹرائلز کا آغاز کردیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن نے مسافروں کے لیے سہولت کی غرض سے ٹریول پاس ایپ کے ٹرائلز شروع کردیے ہیں۔ایمریٹس کی جانب سے انٹرنیشنل ایئرٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن(آئی اے ٹی اے) ٹریول پاس ایپ کے ٹرائلز کیے جارہے ہیں۔ اس موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے سفری انتظامات مکمل کرنے میں آسانیاں پیش آئیں گی۔یاد رہے کہ آئی اے ٹی اے ٹریول پاس ایپ سے مسافروں کوروناوائرس کی جانچ یا ویکسین کی معلومات سمیت دیگر حکومتی تقاضوں سے متعلق امور بھی طے کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں