ملازمت کے تنازعات زیادہ سے زیادہ 30 دن کے اندرحل کردیئے جائیں گے

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی کونسل آف انجینیئرز نے کہا ہے کہ انجینیئرنگ کے شعبے سے وابستہ ملازمین کے ملازمت کے تنازعات اب زیادہ سے زیادہ 30 دن کے اندر حل کردیے جائیں گے۔سعودی کونسل آف انجینیئرز کا کہنا ہے کہ انجینیئرز کے ثالثی مراکز میں 158 ثالثوں کے ذریعے ملازمت کے تنازعات کو تیس دن کے اندر نمٹا دیا جائے گا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کونسل کے سیکریٹری جنرل فرحان الشمری نے بتایا کہ مملکت میں ان دنوں یہ نظام قائم کیا گیا ہے کہ اگر تمام فریق متفق ہوجائیں گے تو تنازع 30 روز میں حل کرلیا جائے گا، جبکہ انجینیئرز کے لیے مکمل پیشہ ورانہ گائیڈ بھی جاری کی گئی ہے جس میں انجینیئرز کی درجہ بندی شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پروفیشنل انجینیئر، عام انجینیئر اور کنسلٹنٹ انجینیئر وغیرہ ناموں سے استعداد اور تجربے کے امتحان ہوں گے، جعلی ڈگریاں پکڑنے کا طریقہ کار بھی تیار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں