دنیا کے سب بلندہوٹل کے افتتاح ی تیاری کرلی گئی

دبئی(ایچ آراین ڈبلیو)اماراتی حکام نے دنیا کو ایک مرتبہ پھر حیرت میں مبتلا کرنے کےلیے دبئی میں دنیا کے سب بلند ہوٹل کے افتتاح کی تیاری کرلی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کی قیادت میں کئی شعبوں میں ترقی کررہا ہے جہاں سیاحت کو فروغ دینے کےلیے جدید ٹیکنالوجی و فن تعمیر کے امتزاج منفرد عمارتیں اور ہوٹل کی تعمیر بھی شامل ہے۔برج العرب و برج خلیفہ کے بعد دبئی نے دنیا کے سب سے اونچے ہوٹل کے افتتاح کی تیاری کرلی ہے، جو 1209 پرتعیش کمروں پر مشتمل ہوگا۔تعمیراتی شعبے میں 30 برس سے زائد کا تجربہ رکھنے والے انجینئر یحییٰ جان نے سیئل ہوٹل کا ڈیزائن تیار کیا ہے، جس کی چھت پر حیران کن طور پر ایک وسیع و عریض سوئمنگ پول بنایا گیا ہے جو بادلوں میں چھپا ہوتا ہے۔اس کے علاوہ اس ہوٹل سے دبئی مرینہ، پام جمیراح اور خلیج عربی کے خوبصورت نظارے بھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں