ہم دنیا کا سب سے طاقتورآئس بریکر بیڑا تیار کررہے ہیں

ماسکو(ایچ آراین ڈبلیو)روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم دنیا کا سب سے طاقت ور آئس بریکر بیڑا تیار کررہے ہیں جسے آج تک کسی نے نہیں بنایا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ولادی میرپیوٹن کا کہنا ہے کہ جو آئس بریکر بیٹر بنایا جارہا ہے اسے دنیا میں آج سے پہلے کسی نے تعمیر نہیں کیا، یہ سب سے طاقت ور بیڑا ہوگا۔روسی صدر نے یہ دعویٰ ملکی جغرافیائی سوسائٹی کے بورڈ آف ٹرسٹی کے اجلاس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس دنیا کا سب سے طاقتور آئس بریکر بیڑا تیار کررہا ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی اور آلات نصب ہوں گے۔ولادی میرپیوٹن نے کہا کہ آئس بریکر بیڑے میں دگنی طاقت سے کام کرنے کی صلاحیت ہوگی، جسے دنیا میں آج سے پہلے کبھی نہیں بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں