کراچی سے آپریٹ ہونیوالا حوالہ ہنڈی کانیٹ ورک بے نقاب ہوگیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی سے آپریٹ ہونے والا حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا-ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے چودہ شہروں میں پھیلے ہوئے نیٹ ورک کے کارندوں کا سراغ لگا لیا-بے نامی اکاؤنٹس، خفیہ سافٹ ویئر، اور انٹرنیشنل ایجیٹس کے نام بھی سامنے آگئے-کراچی سے آپریٹ ہونے والا نیٹ ورک قمبر، شہداد کوٹ، لاڑکانہ رتو ڈیرو، دوڑ، نوابشاہ، گمبٹ ،خضدار بلوچستان، مورو تک پھیلا ہوا ہے-ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے تمام ایجنٹوں کے نام حاصل کر لیے-ملزمان کا گروہ کراچی سے آپریٹ ہونے والے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم عبدالفتح کے نیٹ ورک کا حصہ ہیں-ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی داؤد پوٹہ روڈ پر کارروائی پرتین ملزمان گرفتارملزمان میں کراچی سے تعلق رکھنے والے عبد الفتح، لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے سید جاوید اور گمبٹ سے تعلق رکھنے والے لطیف ڈینو شامل ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں