محکمہ ٹریفک نے ای ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان کردیا

ریاض سعودی(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ ٹریفک نے مملکت میں مقیم تمام افراد کیلئے ای ڈرائیونگ لائسنس کا حصول اور بھی آسان کردیا ہے، موبائل ایپ پر ای ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جائے گا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے ابشر افراد اور توکلنا ایپ پر ای ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا ہے۔اس حوالے سے متعلقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹریفک کے ترجمان نے بتایا کہ ای ڈرائیونگ لائنسس کا ڈیجیٹل کا ایڈیشن سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( سدایا) کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں