گیند 120میل فی گھنٹہ رفتارسے بولرکے سرپرلگی،بولروہی ڈھیرہوگیا

اترپردیش(ایچ آراین ڈبلیو)بھارت کے شہر غازی آباد میں ایک میچ کے دوران بلے باز نے گیند کو ہٹ کیا تو گیند 120 میل فی گھنٹہ رفتار سے سیدھی جا کر بولر کے سر پر لگی، اور وہ اگلے ہی لمحے وہیں پر ڈھیر ہو گئے۔اس واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے، گیند جیسے ہی بولر کو لگی اور وہ زمین پر بے حس و حرکت ہو کر گر گئے، تو لوگ یہی سمجھے کہ وہ مرگیاہے، لیکن 120 میل فی گھنٹہ رفتار کی گیند سرپرٹکرانے کے بعد بھی وہ خوش قسمت نکلے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیٹسمین کوسیدھی ڈرائیو کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے، پھر گیند بولر کے سر سے ٹکرائی اور وہ زمین پر گر گئے۔ وکٹ کیپر اور دوسرے کھلاڑی دوڑتے ہوئے ان کے پاس آئے، اکثر نے یہی سمجھا کہ وہ مر چکا ہے، کیوں ایسے جان لیوا واقعات پہلے بھی رونما ہو چکے ہیں، تاہم بولر صرف بے ہوش ہو کر گر گئے تھے، اور ان کے دائیں کان کی لو گہری سرخ تھی، جہاں گیند لگی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں