پاکستان کی ٹوکیواولمپکس کراٹے مقابلوں میں شرکت معدوم نظرآرہی ہے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان کی ٹوکیو اولمپکس کے کراٹے مقابلوں میں شرکت معدوم ہوتی نظر آرہی ہے، ٹوکیو اولمپکس رواں سال تئیس جولائی سے شیڈول ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کراٹے کاز سعدی عباس مالی مسائل سے دوچار ہیں، جس کے باعث کراٹےمیں پاکستان کی جانب سے ٹوکیو اولمپکس تک رسائی مشکل ہوگئی ہے، سعدی عباس کو کوچ کےساتھ تربیت اور ٹورنامنٹ کیلئے 30لاکھ روپے درکار ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو اولمپکس سے قبل سعدی عباس کیلئے پرتگال اور فرانس کا ایونٹ کھیلنا ضروری ہے کیونکہ پرتگال کی پریمیئر لیگ سعدی عباسی کی رینکنگ میں بہتری لائے گی جبکہ ٹوکیو اولمپکس میں کوالیفائی کیلئے فرانس آخری اسٹاپ ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس رواں سال تئیس جولائی سے شیڈول ہے، ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس غیر ملکی تماشائیوں کے بغیر منعقد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں