غیرملکی ماہرین پرمشتمل 5رکنی وفد25اپریل کوپاکستان پہنچے گا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)غیر ملکی ماہرین پر مشتمل 5رکنی وفد پی آئی اے کے بزنس پلان کا جائزہ لینے کیلئے 25 اپریل کو پاکستان پہنچے گا، وفد پی آئی اے کی اصلاحات اورمستقبل کےحوالے سے تجاویز دے گا۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی بحالی اور بزنس پلان کے معاملے پر غیرملکی ماہرین پر مشتمل 5رکنی وفد 25 اپریل کو پاکستان پہنچے گا۔سول ایوی ایشن نے جنوبی افریقہ ،پرتگال ،اسپین ،کینیڈا،سوئٹزر لینڈ کے ماہرین کیلئے خصوصی اجازت نامہ جاری کردیا ہے ، غیر ملکی ماہرین کا وفد اہم شخصیات سے بھی ملاقات کرے گا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ وفد پی آئی اے کی اصلاحات اورمستقبل کےحوالے سے تجاویز دے گا ، وفد کا پاکستان پہنچنے پر کوروناٹیسٹ لازمی ہوگا اور قرنطینہ میں بھی رہنا ہوگا۔قومی ایئرلائن نے بزنس پلان کی تشکیل کیلئے ٹینڈر کے ذریعے ایاٹا کنسلٹنسی سروس کو ہائر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں