کوروناکیسزمیں اضافہ،یکم مئی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذکردیا گیا

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)بلوچستان میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر یکم مئی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ، اس دوران ہر قسم کی تقریبات پرپابندی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں یکم مئی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیاگیاہے،صوبےمیں یکم مئی تک ہرقسم کی تقریبات پرپابندی ہوگی۔لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے ضروری کےعلاوہ تمام دکانیں بندرہیں گی ، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پرہفتہ اتوارکے لیے پہلے سے پابندی لگی ہوئی ہے تاہم شہر سے شہر کے درمیان ٹرانسپورٹ میں گنجائش سے 50 فیصد کم مسافرسفرکرسکیں گے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، بلوچستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں، لوگوں نے تیسری لہر کو سنجیدہ نہیں لیا، تیسری لہر پہلی دو لہروں سے زیادہ خطر ناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد سے کیسز کم ہوئے، گزشتہ روز کیسز میں 9 فیصد اضافہ ہوا، فاطمہ جناح اسپتال میں تمام وارڈ بھر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں