مصر میں مسافر ٹرین پٹری سے اترگئی، 8 افراد ہلاک

قاہرہ(ایچ آراین ڈبلیو) مصر میں مسافر ٹرین پٹری سے اترنے کے حادثے میں آٹھ افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔مصری حکام کے مطابق ٹرین کو حادثہ دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں صوبہ قلیوبیہ میں پیش آیا۔۔ ٹرین کی آٹھ بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔۔ حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں