بھارت میں کورونا کے 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد نئے کیسز

ہلی (ایچ آراین ڈبلیو) بھارت میں کورونا کے دو لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد نئے کیسز اور پندرہ سو سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔۔ دہلی کے اسپتالوں میں بیڈز اورآکسیجن کی شدید قلت ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ دہلی میں دو کروڑ سے زائد لوگوں کے لیے سو سے بھی کم آئی سی یو بیڈز باقی بچے ہیں۔۔دہلی میں ایک روز میں پچیس ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ہری دوار ضلع میں ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جہاں کمبھ میلہ جاری ہے۔۔دنیا بھر میں کورونا سے مجموعی ہلاکتیں تیس لاکھ سے تجاوز کرگئی ہیں جبکہ چودہ کروڑ سے زائد متاثر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں